پانگی میں دو منزلہ عمارت جل کر راکھ،چار کنبے بے گھر

   

شملہ،4ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہماچل پردیش میں چمبا ضلع کے قبائلی علاقے پانگی کی کریاس پنچایت کے گوشتی گاؤں میں زبردست آگ لگنے سے دومنزلہ عمارت جل کر راکھ ہوگئی اور جس میں رہنے والے چار کنبے بے گھر ہوگئے ۔اس واقعہ میں تقریباً بارہ کمرے بری طرح جل گئے ۔ایک اندازے کے مطابق 40سے 50 لاک کا نقصان ہوا ہے ۔آگ سے ہری ناتھ،پرمود کمار کا بھی شدید نقصان ہوا ہے ۔جبکہ پریم راج کی بیوی چینچلا ،ہری ناتھ کے بیٹے ونود کمار کا بھی بہت نقصان ہواہے ۔پنچایت کے پردھان پرکاش چند ٹھاکر نے بتایا کہ آگ صبح سات بجے کے آس پاس لگی ۔صبح کا وقت ہونے کی وجہ سے سبھی لوگ گھروں میں تھے ،اس وجہ سے وقت رہتے آگ پر قابو پالیاگیا۔ریزیڈنشیل کمشنر سکھ دیو سنگھ رانا ،سب ڈیویژنل افسر وشرت بھارتی،نائب تحصیل دار پروین شرما،تھانہ انچارج سریندر دھاری وال اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے ۔ریزیڈنشیل کمشنر نے سب ڈیوژنل افسر کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا ہے ۔انتظامیہ نے ہری ناتھ کی بیوی ریتا کماری اور پرمود کمار کو دس دس ہزار روپے کی امدادی رقم مہیا کی ہے ۔