حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) حبیب نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں محلہ میں پانی بھرنے کے مسئلہ پر دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نرین نامی ایک مقامی بی جے پی لیڈر نے پانی بھرنے کے مسئلہ کو جھگڑے کی شکل دے دی اور بعدازاں وہاں کے خواتین پر حملہ کیا۔ دونوں خاندان کے افراد آپس میں متصادم ہوگئے جس کے نتیجہ حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس حبیب نگر اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقامی عوام نے الزام عائد کیاکہ نرین خود کو بی جے پی لیڈر ظاہر کرتے ہوئے علاقہ کے عوام کو خوفزدہ کررہا تھا۔