حیدرآباد۔25ستمبر(سیاست نیوز) بارش کا پانی جمع ہونے کی شکایت یا بارش سے متعلق کوئی بھی حادثہ کی صورت میں شہری فوری طور پر 100 نمبر پر رابطہ قائم کرتے ہوئے شکایت درج کروائیں یا پھر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب قائم کئے گئے ہیلپ لائن 040-21111111پر رابطہ قائم کرتے ہوئے مطلع کریں تاکہ بروقت امداد بہم پہنچائی جاسکے۔ عہدیدارو ںنے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو وصول ہونے والی شکایات کو جی ایچ ایم سی تک پہنچانے کا میکانزم بہتر انداز میں خدمات انجام دے رہا ہے اسی لئے شہری اگر چاہیں تو 100پر بھی پانی جمع ہونے کے علاوہ کسی بھی بارش سے متعلق حادثہ کی اطلاع یا مدد کیلئے فون کرسکتے ہیں۔