پانی سے محصور علاقوں کے عوام کیلئے 182 طبی کیمپس کا انعقاد

,

   

حیدرآباد۔ شہر میں زیر آب علاقوں کے شہریو ںکیلئے محکمہ صحت کی جانب سے 182 طبی کیمپ منعقدکئے گئے جہاں 14ہزار 961 افراد کے طبی معائنہ کئے گئے ۔ڈائرکٹر محکمہ صحت نے بتایا کہ محصور آبادیوں کے افراد کے کورونا کا شکار ہونے کا پتہ چلانے اینٹی جین معائنے کئے جا رہے ہیں اور 2000 سے زائد معائنوں کے دوران19 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ جن 14 ہزار سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا ان میں 1055افراد میں بخار تھا ۔ ان کے علاوہ بہنے یا گر نے سے جن لوگوں کو زخم آئے ہیں ان کا علاج بھی کیا جا رہا ہے ۔ شہر کے جن علاقو ںمیں پانی جمع ہے ان کے مکینوں کو وبائی امراض سے محفوظ رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے ۔