پانی ضائع کرنے پر کارروائی اور جرمانے

   

Ferty9 Clinic

کمشنر بلدیہ و ایم ڈی واٹر سپلائی بورڈ دانا کشور کا اعلان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر و منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ مسٹر دانا کشور نے نلوں سے پانی ضائع کرنے والے افراد کو انتباہ دیا اور کہا کہ پانی ضائع کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پانی کو ضائع کرنے والے افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ مسٹر دانا کشور نے آج جی ایچ ایم سی اور واٹر سپلائی اینڈ سیوریج عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا اور کہا کہ پانی اپنی گاڑیاں دھونے کیلئے استعمال کرنے کی وجہ سے زیادہ پانی ضائع کیا جارہا ہے ۔ لہذا پانی کو ضائع کرنے والے افراد کی بلدی ملازمین اور واٹر ورکس ملازمین پانی کی سپلائی و سربراہی کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور بلدی اور حیدرآباد میٹرو سپلائی ملازمین کے ساتھ ہر روز گلی کوچوں اور سڑکوں و کالونی میں دورہ کر کے پانی ضائع کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور جہاں کہیں بھی پانی ضائع کرنے کا پتہ چلے گا باقاعدہ طور پر مقام واقعہ پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔ مسٹر دانا کشور نے کہا کہ شہر کے عوام کو پینے کے پانی سربراہی کیلئے برقی استعمال سے متعلقواٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 700 کروڑ روپئے برقی استعمال بل کی ادائیگی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ لہذا پانی کے استعمال کے تعلق سے اور پانی کو ضائع نہ کرنے کے لیے عوام میں بیداری پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔