پانی میں پھنسے 11 چرواہوں اور 600 بکریوں کو محفوظ نکال لیاگیا

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد ۔کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ نظام آباد ، کاماریڈی اضلاع میں بارش کی وجہ سے ندی کے کنارے پھنسے ہوئے چرواہا اور 600 بکریوں کو محفوظ طور پر سرحد پار کراتے ہوئے لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے کاماریڈی ضلع کے مدنور منڈل کے چکلی سے تعلق رکھنے والے 11چرواہا 600 بکریوں کو لیکر مدنور پولیس اسٹیشن کے ویلپورکے حدو دمیں چلا رہے تھے کہ اچانک شام کے وقت بارش کے بعد لینڈی پراجیکٹ کے دروازہ کھول دئیے گئے اور پانی کے بہائو میں اضافہ ہوگیا اور یہ چرواہا اپنی بکریوں کو لیکر کسی طرح آگے بڑھتے ہوئے نظام آباد ضلع کے کوٹگیر پولیس اسٹیشن پوتنگل کے علاقہ تک پہنچ گئے یہاں پہنچنے کی اطلاع ملنے پر کوٹگیر سب انسپکٹر راملو نے عملہ ، سرپنچ چندر کی مدد سے 6 بجے سے 10:30 بجے تک انتظام کرتے ہوئے 11 چرواہا اور 600 بکریوں کو محفوظ طور پر سرحد لایا گیا جس پر چین کی سانس لی ۔ پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدام پر افراد خاندان نے اظہار تشکر کیا ۔


عوامی خدمت کیلئے کونیرو ٹرسٹ کو رقمی عطیہ
کاغذ نگر ۔ کاغذ نگر میں آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے روبرو کونیرو ٹرسٹ اور رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جانب سے روزانہ غریب اور مستحق لگ بھگ ایک ہزار آدمیوں کو مفت میں کھانے کھلانے کا پروگرام کوآغاز کرنے پر حیدرآباد کے ساکن لکشمن ، سرینواس ، پرمیشور راو، راوی کمار, اے آر کنسٹرکشن کی جانب سے آج رکن اسمبلی کونیرو کونپا سے ملاقات کرتے ہوئے 6 لاکھ روپیوں کا عطیہ دیا گیا, اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کونیرو ٹرسٹ کو چھ لاکھ روپیوں کا عطیہ دیا ۔