حیدرآباد: پبلک گارڈن واکرس ایسوسی ایشن کا 285واں ماہانہ ہیلتھ لکچر بمقام اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ میں غلام یزدانی چیرمین ایسوسی ایشن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ماہر ڈاکٹر نظیر احمد ڈی ملا M.S., D.N.B (Urology) سینئر کنسلٹنٹ یورولوجسٹ Thambay Hospitalنے بعنوان ”Common Urologicial Problems In Men & Women“ خطاب کیا۔ ڈاکٹر نظیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورولوجی انسانی جسم میں پیشاب کے اخراج اور گردوں، مثانوں او رتولیدی اعضاء سے متعلق ہوتا ہے۔ تقریبا ہر انسان کو اپنی زندگی میں ان اعضاء کی کارکردگی سے بوجہ عمر ج، زخم، علالت یا پیدائشی طور پرسامنا ہوتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ان عارضوں سے تعلق سے متعلقہ ڈاکٹرس سے رجوع ہوں ۔
یورولوجی کو بنیاد ی طور پر پیشاب کے اخراج سے متعلق ہے اس نظام کا مقصد جسم سے اصل فاسد مادوں کا اخراج اور Electrolytes مقدار خون، بلڈ پریشر خون کی صفائی ہے۔اس نظام کے مسائل یا موروثی یا بیرونی اثرات سے ہوتے ہیں۔ ان عارضوں سے گردے میں کنکری، غیر مضر رساں، خفیف مثانے کے غدود پیشاب کا رک رک کے آنا، بے فائدہ تولیدی مادہ اورمثانے کی کمزوری، پتھری کی شکایت میں پیشاب کے اخراج میں انتہائی تکلیف ہوتی ہے۔ پانی کا کم پینا، جسم میں خشکی ا سکی اہم وجہ ہوتی ہے۔ یہ شکایت یورک ایسیڈ وغیرہ سے بھی ہوتی ہے۔ چھوٹے سائز کے کنکرے پیشاب کے ذریعہ خارج ہوجاتے ہیں لیکن بڑے سائز کے پتھروں کا علاج ضروری ہے۔ اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو بڑے نقصان ہوسکتا ہے۔ ان شکایتوں کے اخراج کیلئے پانی کا کثرت سے استعمال، سرخ رنگ کا گوشت سے پرہیز کریں۔