پانی کی بوتلوں ، غذاؤں کی ایم آر پی سے زائد قیمتوں پر فروخت

   

نئی دہلی ۔ 2 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اُمور صارفین رام ولاس پاسوان نے منگل کو کہا کہ حکومت پانی کی بوتلوں اور ڈبہ بند غذاؤں اور مشروبات کی اعظم ترین ریٹیل قیمت سے زائد پیسوں کی وصولی کی شکایات کا سختی سے نوٹ لی ہے ۔ انھوں نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ پانی کی بوتلوں ، ڈبہ بند غذاؤں اور مشروبات کی فروخت پر اعظم ترین ریٹیل قیمت سے زائد پیسے وصول کئے جانے کے بارے میں چند شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ اس ضمن میں قیمتوں ، اوزان و پیمانہ جات سے متعلق 2009 ء کے قانون کے تحت چند دفعات ہیں جن کے ذریعہ ایم آر پی سے زائد پیسوں کی وصولی روکی جاسکتی ہے ۔ پاسوان نے کہاکہ حکومت اس مسئلہ پر کافی سنجیدہ ہے ، تاہم ریاستی حکومتوں کے محکمہ قانونی اوزان و پیمانہ جات کی طرف سے ان دفعات کا اطلاق کیا جاتا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کئے جاتے ہیں ۔