پانی کی قلت پر احتجاج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔11 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی کی بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی نے آج دہلی جل بورڈ کے آر کے پورم آفس کے باہر احتجاج کیا ۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ اُن کے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور جل بورڈ کے حکام خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہے ہیں ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بلدی علاقوں کوتک پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ خواتین کو پانی کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے تاہم جل بورڈ نے کہاکہ پانی کی سربراہی اس کی اہلیت سے متجاوز ہے اور بی جے پی عوام کی مدد کرنے کے بجائے اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے ۔