حیدرآباد /15 جنوری (سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار کے موقع پر وقار آباد علاقہ میں ایک مکان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دشرتھ اور بھاگیہ لکشمی نامی جوڑے کو ایک سالہ لڑکا وکھیانت تھا ۔ تہوار کے موقع پر مکان میں سب افراد مصروف تھے کہ شیر خوار کھیلتا ہوا باتھ روم میں جاپہنچا اور بکٹ میں موجود پانی سے کھیلنے لگا ۔ اتفاقی طور پر وہ بکٹ میں گرکر پھنس گیا ، کچھ ہی دیر میں شیرخوار کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس وقار آباد نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔