پانی کے بہاو سے 4000 گاڑیوں کو نقصان

,

   

حیدرآباد : دونوں شہروں میں گزشتہ ہفتہ سے موسلادھار بارش سے 4000 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہونچا ہے ۔ ندیم کالونی ، الجبیل کالونی ، عمر کالونی ، حافظ بابا نگر اور دیگر مقامات پر بارش کا پانی مکانات میں اور سڑکوں پر گھس جانے کے نتیجہ میں گاڑیاں بہہ گئیں اور انہیں نقصان پہونچا ہے ۔ جاریہ سال بارش میں ایسے منظر دیکھے گئے ہیں جیسے بھاری گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں اور کئی مقامات پر پانی کے حد سے زائد بہاؤ کے ساتھ مٹی میں دھس گئی ہیں ۔ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں ہی نہیں بلکہ مکانات کے سامنے پارک گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہونچا ہے کیونکہ بارش کا پانی کاروں اور آٹوز کے انجن میں داخل ہونے سے کئی گاڑیاں فیل ہوگئی ہیں ۔ شہر میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے مقامات میں اضافہ ہورہا ہے ۔