ضلع کلکٹروجیندرا بوئی کومرکزی وزیرکے ہاتھوں25لاکھ کانقد انعام
محبوب نگر۔19نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ضلع نے 6ویںقومی آبی ایوارڈس میںجل سنچے جن بھاگیداری 1.0سیگمنٹ کے زمرہ 3 کے تحت ملک بھر میں تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی درج کی ہے۔ ایوارڈ کی تقریب وگیان بھون نئی دیلی میں صدر جمہور یہ دروپدی مرمو کی معزز موجودگی میں منعقد ہوئی، جہاں مرکزی جل شکتی وزیری آر پائل نے ضلع کلکٹر وحید را بوئی اور ڈی آرڈی او کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نرسمہلو کو ایوارڈ پیش کیا۔ ضلع کو اس نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں 125اکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔ مرکزی حکومت جل شکتی ابھیان کے تحت سال 2024-25 کے لیے جل سنچے۔ جن بھاگیداری (ISB) پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ محبوب نگر میں پانی کے تحفظ کے لیے بڑے پیانے پر اقدامات MGNREGS کے تحت انجام دیے گئے، جن کی موثر حکمرانی ضلع دیہی ترقیاتی تنظیم (DRDO) کرتی رہی۔ ضلعی سطح پر پانی کے تحفظ کے لیے کی گئی وسیع کوششوں کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی حکومت نے محبوب نگر کو قومی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔ کلکٹر وجیند را بوئی نے اس قومی اعزاز کو ضلعی ٹیم، عوامی نمائندوں، عہدیداروں، فیلڈ اسٹاف اور عوام کی مشترکہ کوششوں کا ثمر قرار دیا اور اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل کلکٹر ( لوکل باڈیز) شیویندر پرتاپ ،ر یو نیوایڈیشنل کلکٹر مدھو سدن نائک اور دیگر عہدیداروں و عوامی نمائندوں نے محبوب نگر کو قومی سطح پر اعزاز دیگر دلانے پر پوری ضلعی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔