پانی کے سمپ میں گرنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 26 سالہ منوج جو پیشہ سے مزدور ایک سمنٹ کمپنی میں کام کرتا تھا جو سمنٹ کمپنی کے واٹر سمپ میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے مقام پہونچکر ضابطہ کی کارروائی انجام دی اور منوج کے کمپنی پہونچنے کے تعلق سے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔