حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) سیف آباد کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکی پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس سیف آباد کے مطابق 5 سالہ لڑکی جو سیف آباد علاقہ کے ساکن کنچی سنجے کی بیٹی تھی یہ لڑکی اپنے مکان کے سامنے کھیل میں مصروف تھی کہ قریب میں موجود سمپ میں گرگئی ۔ بتایا جاتا ہے اس پانی کے سمپ پر کوئی چیز ڈھکی نہیں تھی اس دوران لڑکی اس سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
