حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں پانی کے سمپ میں گرنے کے نتیجہ میں کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 2 سالہ سی وجئے کمار ساکن ایودھیا نگر کھیل کود کے دوران اپنے مکان میں واقع پانی کے سمپ میں گرکر غرقاب ہوگیا ۔ وجئے کمار کے والدین نے اسے سمپ سے باہر نکال کر اسے مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے اس سلسلہ ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔