حیدرآباد : یکم مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میاں پور میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں پانی کے سمپ میں گرنے کے نتیجہ میں ایک کمسن بچہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 8 سالہ محمد صدیق ساکن پریم نگر آج صبح اپنے مکان میں واقع پانی کے سمپ میں کھیل رہا تھا کہ اتفاقی طور پر گرنے کے نتیجہ میں وہ غرقاب ہوگیا ۔ افراد خاندان نے فوری اسے قریب کے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔