حیدرآباد : دنڈیگل علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک شخص کی نعش پانی کے کھڈ سے دستیاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ وی نتیش ساکن سورارم ولیج جو پیشہ سے مزدور ہے، صبح ضروریات سے فارغ ہونے کے لئے مکان سے باہر گیا تھا اور واپس نہ لوٹا۔ اُس کے افراد خاندان نے اُسے تلاش کرنے پر اُسے علاقہ میں واقع پانی کے ایک کھڈ سے اُس کی نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس دنڈیگل نے نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔