پانی کے گڑھے میں گرنے پر طالب علم کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ اوپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک حادثہ میں پانی کے گڑھے میں گر کر کم عمر طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ جی چوہان جو جل سنگھ کا بیٹااور پیرزادی گوڑہ کا ساکن تھا۔ چوہان کل اپنے مکان کے قریب واقع ایچ ایم ڈی اے لے آؤٹ میں کھودے گئے پانی کے ایک گڑھے کے قریب کھیل رہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ اس میں گر پڑا اور غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ چوہان ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور اس کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس اوپل نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔