حیدرآباد ۔ 6 اکٹوبر (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں ایک 8 سالہ لڑکا پانی کے ہیٹر کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 8 سالہ دھیرج کمار جو وینکٹاپور علاقہ کے ساکن ویرابابو کا بیٹا تھا، اس لڑکے کی والدہ نے پانی گرم کرنے کی خاطر بکیٹ میں الیکٹرک ہیٹر لگایا تھا اور لڑکے نے اس ہیٹر کو پکڑ لیا جس کے سبب وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ الوال پولیس مصروف تحقیقات ہے۔