پان۔ آدھار کو مربوط کرنے 31 ڈسمبر تک مہلت

   

وزارت فینانس نے ہفتہ کو ایک اعلامیہ میں اعلان کیا کہ پان (PAN) کو آدھار کے ساتھ مربوط کرنے کی قطعی مہلت کو 30 ستمبر سے بڑھا کر 31 ڈسمبر 2019ء کردیا گیا ہے۔ حکومت نے ابھی ان اثرات کا اعلان نہیں کیا ہے جو مصرحہ مہلت تک دونوں کارڈز کو مربوط نہ کرنے کی صورت میں مرتب ہوسکتے ہیں۔ پان کو آدھار کے ساتھ لنک نہ کرنے کے نتائج سے متعلق قاعدہ پر 2019ء بجٹ میں نظرثانی کی گئی ہے۔