سانگلی (مہاراشٹرا): سنکیت سرگر نے ویٹ لفٹنگ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گزشتہ روز سلور میڈل جیتا اور کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔ 21 سالہ سنکیت چار سال قبل تک مہاراشٹرا کے ضلع سانگلی میں پان بیچا کرتا تھا۔ سنکیت نے کم عمری میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ خود سنکیت نے بتایا کہ چار سال قبل مقابلوں میں انڈین لفٹر کو دیکھ کر عہد کیا تھا کہ اگلی بار مجھے بھی جانا ہے۔ میڈلسٹ سنکیت کے والد آج بھی پان کی دکان چلاتے ہیں۔