پاول ٹی 20 اورہوپ ونڈے ٹیم کے کپتان

   

سینٹ جانز (اینٹیگا)۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے شائی ہوپ اور روومین پاول کو بالترتیب ویسٹ انڈیز ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتانوں کا اعلان کیا ہے۔ وکٹ کیپر ہوپ اور بیٹنگ آل راؤنڈر پاول نکولس پوران سے عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد گزشتہ نومبر میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ دونوں افراد نے پوران کے ماتحت نائب کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں اور ان کا پہلا امتحان مارچ میں جنوبی افریقہ کا آئندہ دورہ ہوگا جہاں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ تین ونڈے میچوں میں اور 16 سے 28 مارچ تک ٹی ٹوئنٹی میں دو میچوں میں ہوگا۔ ہوپ جون 2022 میں دوسری بار نائب کپتان بنے اور انہوں نے گزشتہ سال جولائی میں ہندوستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے لیے اپنا100 واں ونڈے کھیلا۔ انہوں نے 104 ون ڈے کھیلے ہیں اور حال ہی میں انہیں 2022 کے لیے آئی سی سی ونڈے ٹیم آف دی ایر میں منتخب کیا گیا تھا۔ہوپ نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا کپتان مقرر ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔