پورٹ موریسبی: پاپوا نیوگنی میں کوکوڈا سے 119 کلومیٹر شمال میں جمعہ کو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے سنٹر کے مطابق ، دوپہر 14.50 بجے آئے زلزلے کی شدت ریخترپیما پر 7.3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 7.8ڈگری جنوبی عرض البلد اور 147.7 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمینی سطح سے 85 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کی وجہ سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
