حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : غربت نہ جانے کیا کیا کام کراتی ہے ۔ غریب عوام اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کئی مصیبتوں اور چیلنجس کا سامنا کرتے ہیں ۔ کورونا بحران کے بعد لاکھوں لوگ روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور نئے روزگار کے لیے ایک مقام سے دوسرے مقام کو روانہ ہورہے ہیں ۔ یہ شخص خطروں سے بھرا سفر کررہا ہے ۔ تصویر اس کی غربت کو پیش کررہی ہے ۔ کھمم کے مضافات سے سوریہ پیٹ کے ایک اینٹ کی بھٹی میں کام کرنے کے لیے جاتے ہوئے ۔ اس شخص کی تصویر سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ بس میں سفر کرنے اور سامان منتقل کرنے پر اخراجات زیادہ ہونے اور ساتھ ہی پکوان گیس سیلنڈر بس میں لیجانے کی اجازت نہ ہونے پر اس شخص نے اپنی بائیک کو ٹرانسپورٹ ٹرالی میں تبدیل کرلیا ۔ بائیک پر پلنگ ، پکوان گیس ، سیلنڈر اور گھریلو استعمال کی دوسری اشیاء کے ساتھ بیوی بچہ کو بٹھا کر سوار ہورہا ہے ۔ جب اس شخص سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نے کہا کہ اس کے پاس پیسوں کی قلت ہے اس کے سواء دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔۔ ن