حیدرآباد۔ راجیو گاندھی انٹرنینشل اسٹیڈیم کی 22 گزکی پچ پر جہاں انگلینڈ کے دوسرے بیٹر س کے لیے کھڑا ہونا بھی مشکل تھا، ان کے ایک نوجوان کھلاڑی نے کمال کردیا۔ اولی پاپ کی جنہوں نے حیدرآباد ٹسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی۔ سامنے جسپریت بمراہ، اشون، رویندرا جڈیجہ اور اکشر پٹیل جیسے بولرس تھے جو وکٹیں لے رہے تھے لیکن اس کے باوجود اولی نے کمال کا مظاہرہ کیا۔ دائیں ہاتھ کے اس بیٹر نے صرف 154گیندوں میں سنچری بنائی۔پاپ کے ٹسٹ کیریئر کی یہ پانچویں اورہندوستان کے خلاف پہلی سنچری ہے۔ پاپ کی سنچری بہت خاص ہے کیونکہ 8 سال بعد انگلینڈ کے کسی بیٹر نے ایسی سنچری بنائی ہے۔ہندوستان میں دوسری اننگز میں سنچری بنانا بالکل آسان نہیں ہوتا اور پاپ نے ایسا ہی کیا۔ 8 سال قبل ہندوستان میں دوسری اننگز میں سنچری اور یہ کارنامہ ایلسٹر کک نے انجام دیا تھا جنہوں نے 2016 میں دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی تھی۔پاپ کی سنچری کی بدولت انگلینڈکو اس مقابلے میں قابل قدر 126 رنز کی سبقت حاصل ہوئی ہے ۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ پاپ 17 چوکوں کی مددسے 148 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ ان کے علاوہ وکٹ پر ان کے ساتھ ریحان احمد موجود ہیں جنہوں نے دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز اسکورکئے ہیں اور ان دونوں کے درمیان 7 وکٹ کیلئے 41 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ بن چکی ہے ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں تقریباً دوسو رنز پیچھے رہنے کے بعد دوسری اننگز پراعتماد شروع کی لیکن ایک مرتبہ پھر ابتدائی بیٹرس میں کوئی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا ۔اوپنرس نے پہلی وکٹ کیلئے 45 رنز جوڑے۔ اوپنر بین ڈیکٹ نے 47 رنز بنائے جبکہ وکٹ کپیر بین فوکس 34 رنز اسکور کرتے ہوئے پاپ کا بہتر ساتھ نبھایا۔ ہندوستان کیلئے جسپریب بمراہ اور اشون فی کس دووکٹس حاصل کئے جبکہ جڈیجہ اور اکشر پٹیل نے فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ قبل ازیںہندوستان نے اپنی پہلی اننگزمیں 436 رنز اسکور کئے لیکن جڈیجہ 87 رنز بناکر سنچری سے محروم رہے ۔