پاکستان، افغانستان میں امن قائم کرنے کوشاں :عمران

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں امن بحال کرنے میں مدد اور اس کے لئے افغان حکومت کے ساتھ طالبان کی بات چیت کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔مسٹر خاں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ، ‘‘خود افغانستان کے بعد جو سب سے زیادہ اس ملک میں امن چاہتا ہے وہ پاکستان ہے کیوں کہ افغانستان میں جو جنگ ہوئی ہے اس سے سب سے زیادہ پاکستان کی سرحد سے متصلہ ملاقات متاثرہ ہوئے ہیں۔ 40سال کے دوران فوجی کارروائی ، خانہ جنگی، غیر ملکی حملے کے بعد،ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو امن حاصل ہونا چاہئے ۔ لہٰذا، پاکستان وہاں امن قائم کرنے کی ہر کوشش کر رہا ہے ’’۔انہوں نے کہا، ’’ہم پہلے ہی امریکہ سے بات کر رہے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ طالبان افغانستان کے ساتھ مذاکرات کریں گے تاکہ امن قائم ہوسکے ‘‘۔