پاکستان، افغانستان میں کمزور حکومت کی تشکیل کا خواہاں: رپورٹ

   

واشنگٹن ۔ 6 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو یہ خوف ستا رہا ہے کہ افغانستان میں ہندوستانی تجارتی اور سفارتی موجودگی اور امریکہ کی جانب سے ہندوستان کی بھرپور حمایت کے ذریعہ پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ بات کہیں اور نہیں بلکہ کانگریس کی رپورٹ میں درج کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں برسوں سے فعال لیکن منفی کردار ادا کیا ہے ۔ رپورٹ میں پاکستان پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ایک کمزور حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے ۔ کانگریشنل ریسرچ سرویس (CRS) نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو افغانستان کا اہم ترین پڑوسی ملک قرار دیا ہے لیکن ہندوستان افغانستان میں اپنی تجارتی اور سفارتی موجودگی اور ساتھ ہی ساتھ امریکی حمایت کے ساتھ پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔