پاکستان، جرمنی میں قونصل خانہ کھولے گا : شاہ محمود قریشی

   

برلن: پاکستان اقتصادی شبعوں میں ترقی کے لیے جرمنی میں جلد ایک قونصل خانہ کھولے گا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو اعلان کیا کہ میونخ میں قونصل خانہ کھولا جائے گا۔جرمنی کے دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نیا قونصل خانہ اس سلسلے میں معاملات میں تیزی لائے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ برلن میں ملک کے سفارتخانے کی سفارتی کوششوں کو پورا کرنے کے لیے میونخ مشن میں ایک قونصل جنرل مقرر کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے یورپ کے ساتھ اسٹریٹجک اشتراک عمل منصوبہ وضع کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، شمسی توانائی اور برقی گاڑیوں کے شعبوں میں تعاون کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ اس وقت 5 ہزار کے قریب پاکستانی طلبہ جرمنی کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے بھی میونخ کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کی تھی۔
ترکی کی صنعتی پیداوار میں سالانہ 8.8 فیصد اضافہ
انقرہ : ترکی کے محکمہ شماریات نے فروری کے لیے صنعتی پیداوار انڈیکس کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق گزشتہ سال کے کے مقابلے میں صنعتی پیداوار میں 8.8 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتی پیداوار کے ذیلی شعبوں میں کان کنی اور کھدائی کے شعبے میں 9.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادھر ترکی کی تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا،جس کے بعد پیداوار 72کروڑ 25لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ سال کی پہلی سہ ماہی میںروس کی برآمدات میں 14 فیصداضافہ ہوا۔