اسلام آباد: پاکستان نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ چین کی سرکاری کمپنی سینوفارم سے کوویڈ۔19 ویکسین کی پیشگی بکنگ کی جائے گی۔ یہ ویکسین ہیلتھ ورکرس کیلئے استعمال کی جائے گی۔ خصوصی کابینی کمیٹی کے اجلاس میں کوویڈ۔19 ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہیکہ پاکستان کو دیگر ممالک کی طرح ویکسین کی خریدی کیلئے پیشگی بکنگ کرنی چاہئے۔ یہ ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے محکمہ صحت کے تمام ورکرس کو مفت دی جائے گی۔