پاکستان، کابل پر اپنی پالیسی واضح کرے :خلیل زاد

   

واشنگٹن، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی افغان امن کے سفیر خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں وسعت اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک کہ اسلام آباد کابل کے تعلق سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا۔ افغانستان میڈیا دکاآؤٹ لیٹ نیوز کے مطابق افغانستان معاہدے کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ خلیل زاد نے یہ بات جمعرات کو بامیان، جوزان اور پروان صوبے کے نوجوانوں کو ویڈیو کال کے ذریعہ اپنے خطاب کے دوران کہی ۔واشنگٹن کے سفیر نے کہا کہ افغانستان، طالبان اور امریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ کے علاوہ، اسلام آباد اور کابل بھی ایک معاہدہ کریں گے جسکے ذریعہ پاکستان، افغانستان میں مزید تخلیقی کردار ادا سکے گا۔ خصوصی نمائندے خلیل زاد امن مذاکرات کے نئے دور سے قبل کابل واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک سمجھوتہ ہو، جس سے ذریعہ امن قائم ہو سکے اور افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کو روکا جا سکے ‘‘۔پاکستان سے اور زیادہ مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد واشنگٹن کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے تو افغانستان کے تئیں اس کی پالیسی میں تبدیلی ہونی چاہئے ورنہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی‘‘۔