اسلام آباد: پاکستان میں ماہ اکتوبر میں دہشت گردانہ حملوں میں کل 198 افراد ہلاک اور 111 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز نے یہ معلومات دی۔ کہا گیا کہ اکتوبر میں دہشت گردانہ حملوں کی جملہ تعداد میں معمولی کمی کے باوجود یہ مہینہ سال کا دوسرا مہلک ترین مہینہ رہا ۔ اگست میں دہشت گردی کے واقعات میں 254 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ۔تھنک ٹینک نے کہا کہ گزشتہ ماہ انتہا پسندوں اور سیکورٹی فورسز کی زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں کل ہلاکتوں کا 81 فیصد حصہ جنگجوؤں کا تھا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں 68 واقعات کے ساتھدہشت گردانہ حملوں میں 12 فیصد کمی آئی ، لیکن ستمبر کے مقابلے میں ہلاکتوں کی کل تعداد میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 87 فیصد حملے خیبر پختونخواہ میں ہوئے۔