پاکستان:سپریم کورٹ فیصلہ پر حکمران ناراض ، اپوزیشن مسرور

   

اسلام آباد: پاکستان میں حکمراں اتحاد نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ، جب کہ حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اسکی تعریف کرتے ہوئے یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا نے چہارشنبہ کو یہ رپورٹ دی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیڈروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین ججوں نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ کی تشکیل سے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ متنازعہ ہوگیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ملک ایک تھیٹر بن گیا ہے تینوں ججز کو سلام۔