اسلام آباد :پاکستان اور چین کی کمپنیوں نے میڈیکل اور سرجیکل شعبہ جات میں تجارت کو فروغ دینے 25 کروڑ ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے ۔یہ بات ‘اسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ میں بتائی گئی۔اے پی پی نے چائنا اکنامک نیٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی ڈینٹل اور سرجیکل آلات بنانے والی سوات سرجیکل نے چینی فارماسیوٹیکل کمپنی یوپی ایچ بائیوفارما کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ۔چائنا اکنامک نیٹ رپورٹ کے مطابق اس تعاون کا مقصد یہ ہے کہ طبی آلات کے شعبہ میں مزید چینی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کیے جائیں۔بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی تصدیق کی کہ کانفرنس میں25 کروڑ ڈالر مالیت کے 3 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ۔سفارتخانے کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تعاون سے بزنس ٹو بزنس سطح پر 6 کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان طبی شعبے میں شراکت داری پر توجہ دی گئی۔ بتایا گیا کہ 80 سے زائد چینی کمپنیوں، ایسوسی ایشنز اور 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے ذاتی یا آن لائن شرکت کی۔اس موقع پر چین میں پاکستانی سفارتکار خلیل ہاشمی نے پاکستان میں میڈیکل صنعت میںامکانات پر کہا کہ گنجائش 60 کروڑ ڈالر سے زائد کی ہے ۔سفارتخانے کے بیان کے مطابق خلیل ہاشمی نے اعلان کیا کہ ‘چوتھی ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو’ کا انعقاد لاہور میں 17 سے 19 اپریل میں کیا جائے گا، جس میں آلات طبی و جراحی پر توجہ دی جائے گی۔مطابق کانفرنس نے گزشتہ جون میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے بعد سات بی ٹو بی ایونٹس کی پہلی سیریز تھی، ایسی مزید 7 کانفرنسز کا انعقاد اگلے ماہ سے متوقع ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے 32 ایم او یوز پر اتفاق کیا گیا تھا۔