پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کو خوشخبری ، سعودی آمد پر ویزٹ ویزا،عمرہ کرنے کی بھی اجازت

   

جدہ ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ سعودی عرب پہونچنے پر ویزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی عمرہ کی سعادت بھی نصیب ہوگی ۔ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے کسی بھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہونچتے ہی ویزا حاصل کریں گے ۔ ویزٹ ویزا کی کارآمد مدت کے دوران وہ سعودی عرب میں کئی مرتبہ ٹھہر سکتے ہیں ۔ سفر کرنے والوں کیلئے اپنے پاسپورٹ کی کارآمد مدت تقریباً 6 ماہ ہونی چاہئیے ۔ سعودی عرب کا ٹورسٹ ای ویزا 90 دن کا ہوگا ۔