پاکستانیوں کو پناہ دینے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا ریمارک ، بی جے پی کی تنقید

   

حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) شیر لنگم پلی کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی اے گاندھی کی جانب سے سی اے اے کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر بی جے پی نے سخت تنقید کرتے ہوئے قابل اعتراض قرار دیا ۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک منتخب نمائندے نے اپنے گھر پر مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حتی کہ پاکستان سے آنے والے مسلمانوں کو بھی پناہ دینے تیار ہے ۔ یہ شرمناک ریمارک ہے ۔