پاکستانیوں کیلئے دو مساجد کا تحفہ

   

اسلام آباد : مملکت سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے مظفر آباد اور مانسہرہ میں دو خوبصورت مساجد کا تحفہ دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کے تعاون سے جامع مسجد شاہ فہد پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد اور جامع مسجد شاہ عبدالعزیز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں تعمیر کی گئی۔ ان دونوں مساجد کی پاکستان حوالگی کی تقریب اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں منعقد ہوئی جس میں وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری بھی شریک تھے۔