پاکستانی اداکارہ ماہرا خان نے ہولی کی مبارکباد پیش کی ۔ 

,

   

کراچی : پاکستانی اداکارہ ماہرا خان نے ہندوؤں کے ہولی تہوار کے موقع پر ہندوؤں کو ٹوئیٹر پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ تمام کو ہولی کی مبارکباد ! خوشیاں اور محبتیں ۔ واضح رہے کہ ماہرا خان پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں اور 2012ء میں پاکستان سب سے خوبصورت خاتون کا خطاب جیت چکی ہیں ۔ ماہرا خان شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’ رئیس ‘‘ میں بھی کام کرچکی ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ٹوئیٹر پر ہولی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ہمارے ہندو طبقہ کی عوام کو ہولی ، پر سکون ہولی ، رنگو ں سے بھرپور تہوار مبارک ۔