ممبئی : ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں ابھی بھی گرم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔ فرزند اذہان مرزا کیلئے دونوں ’مشترکپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان ماضی میں بھی کئی بار تعلقات کشیدہ ہوئے لیکن دونوں کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ علیحدگی کی خبریں نشر ہونے کے بعد ثانیہ نے جو 15 نومبر کو 36 سال کی ہوجائیں گی، اپنی اور شعیب کی ایک تصویر تو سوشل میڈیا پر شیئر کی لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ عمر پاکستان کا ایک مقبول چہرہ ہے۔ وہ فعال یوٹیوبر بھی ہے۔ 41 سالہ عائشہ اور 40 سالہ شعیب کے بولڈ فوٹوشوٹ نے ان کی شادی میں ہلچل مچائی۔ اسی بولڈ فوٹو شوٹ نے معروف اسپورٹس اسٹارز کی جوڑی کی زندگی میں زہر گْھولنا شروع کیا۔ اسکرین پر اور آف اسکرین دونوں کے میل جول نے ثانیہ کی ازدواجی زندگی میں مشکلات پیدا کردیئے۔