نئی دہلی ۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پاکستانی ذرائع بلاغ میں شائع شدہ اس خبر کو مسترد کردیا کہ ہندوستان ، پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام وزیراعظم پاکستان کو روانہ کیا گیا تھا، لیکن اس پیغام کی غلط تاویل کی گئی ہے اور اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ہندوستان ، ’’پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار‘‘ ہے۔
