پاکستانی اشیاء پر 200 فیصد اَمپورٹ ڈیوٹی، حکومت کا اعلان

   

نئی دہلی ، 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر پاکستان کے خلاف سخت معاشی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان نے آج پڑوسی ملک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی کو بڑھاکر 200 فیصد کردیا۔ موجودہ ڈیوٹی زیادہ سے زیادہ 50 فیصد ہے۔ اس فیصلہ کے تحت تازہ پھل، سیمنٹ، پٹرولیم پراڈکٹس اور معدی کچدھات جیسی اشیاء شامل ہیں۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کیلئے ’سب سے پسندیدہ قوم‘ کے درجہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ پاکستان سے پھل اور سیمنٹ سب سے زیادہ درآمد ہوتے ہیں۔