لندن ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر نے صحیح سمت بتاکر ایک جہاز کو بچالیا ۔ یہ جہاز جئے پور سے عمان کے مسقط کی پرواز پر تھا جس کے پائیلٹ نے خراب موسم کے باعث مے ڈے الرٹ دیا تھا ۔ جہاز میں 150 مسافر سوار تھے جو کراچی کے علاقہ سے گزررہا تھا اور خراب موسمی حالات کا شکار ہوگیا ، ان حالات میں پائیلٹ نے جہاز کی بلندی کو فوری طور پر 36 ہزار فٹ سے 34 ہزار فٹ کردیا تھا ۔