سرینگر: حکام نے چار روز قبل نادانستہ طور پر سرحد پار کرنے والے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ایک باشندہ کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔ یہ شخص ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بالاکوٹ سیکٹر میں یکم اپریل کو غیر دانستہ طور پر سرحد پار کر گیا تھا اور فوج نے اس کو پکڑ لیا تھا۔مذکورہ شخص کی شناخت غلام قادر ولد محمد الدین ساکن گھم پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بطور ہوئی ہے ۔ایک فوجی افسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص کو انسانی بنیادوں پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے ۔
