پاکستانی باکسر محمد وسیم کی دبئی میں زبردست کامیابی

   

دبئی۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقد ہونے والے ’ایم ٹی کے گلوبل` کے باکسنگ ایونٹ میں میکسیکو کے گنیگن لوپیز کو شکست دے دی ہے۔محمد وسیم نے آٹھ راؤنڈز پر مبنی فائٹ میں اپنے 38 سالہ حریف کو 73-80 اور دو مرتبہ 75-77 کے اسکور سے شکست دے کر اپنی نظریں 2020 میں فلائی ویٹ ٹائٹل پر جما لی ہیں۔ان کی فتوحات اس وقت 1-10 پر ہیں جن میں 8 ناک آؤٹ شامل ہیں۔ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم وہ پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔