پاکستانی حجاج جوڑے کو حج 2024 کے دوران بچے کی پیدائش

   

اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ ایک پاکستانی حجاج جوڑے کے ہاں امسال حج کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی جس کا جشن منایا گیا۔ بچے کا نام محمد رکھا گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ خوبصورت لمحہ مقدس شہر مدینہ میں اس وقت سامنے آیا جب بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی جوڑے کے ہاں نومولود کی پیدائش ہوئی۔مدینہ منورہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن زچہ و بچہ دونوں کو ضروری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے جبکہ سعودی وزارتِ حج کے حکام نے بھی اس موقع پر خوشی منانے کیلئے مشن کا دورہ کیا۔