پاکستانی خاتون اور ہندوستانی عاشق کی ایک نئی لَو اسٹوری

   

لاہور :لاہور کی ایک 55 سالہ خاتون اپنے دو بچوں کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے لیے ہندوستان پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ سال سیما حیدر نامی ایک پاکستانی خاتون نے بھی اپنے محبوب کے لیے اپنا وطن چھوڑ دیا تھا اور ہندوستان میں رہ رہی ہیں۔ پڑوسی ہونے کے باوجود اپنے سیاسی اختلافات کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان میں دوریاں کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں لیکن دوسری طرف سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ غیر متوقع طریقہ سے اس خلیج کو پاٹنے میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال 55 سالہ پاکستانی خاتون مہوش کی ہے جن کی ہندوستانی شہری رحمان سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور ان کی شریک حیات بننے کے لیے سرحد پار کرکے ہندوستان پہنچ گئیں۔ میڈیاکی رپورٹ کے مطابق لاہور کی رہائشی 25سالہ مہوش واہگہ بارڈر پار کر ہندوستان پہنچیں جہاں سے ان کے شوہر 30سالہ رحمان کے گھر والے ان کو اپنے ساتھ ہندوستانی صوبہ راجستھان کے بیکانیر شہر میں اپنے گھر لے گئے۔ مہوش اور رحمان کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی۔