پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ ہوں گے ، بیجنگ کی تصدیق

   

اسلام آباد: چین کے خلائی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی خلاباز مستقبل میں چینی خلائی مشن کا حصہ ہوں گے جبکہ پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے ۔ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے خلائی ادارے چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے ) نے تصدیق کی ہے کہ 2 پاکستانی خلاباز چین میں تربیت حاصل کریں گے جن میں سے ایک کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر مستقبل کے مشن میں شامل ہونے کی توقع ہے ۔یہ پیش رفت چین اور پاکستان کے درمیان فروری کے اواخر میں ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے ، سی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے ۔سی ایم ایس اے کے ترجمان لِن شیکیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی خلابازوں کے انتخاب کے لیے استعمال کیے جانے والے سخت معیار کے مطابق امیدواروں کے انتخاب کا عمل تین مراحل (ابتدائی، ثانوی اور حتمی) پر مشتمل ہوگا۔