پاکستانی دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ، سخت سکیورٹی انتظامات

   

گاندھی /بھُج،29اگست(سیاست ڈاٹ کام )پاکستان میں واقع دہشت گردوں کی جانب سے پانی کے راستے سے حملے کی خٖفیہ اطلاع کے پیش نظر اس پڑوسی ملک کی گجرات سرحد سے متصل کچھ ضلع کے ساحلی علاقے اور سمندر میں سکیورٹی چوکسی بے حد سخت کردی گئی ہے ۔محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے آج بتایا کہ اس طرح کی خفیہ اطلاع کچھ وقت پہلے ملی تھی کہ کشمیر مسئلے پرچوطرفہ منہ کی کھانے سے بوکھلائے پاکستان کی شہ پر وہاں کے دہشت گرد عناصر پانی کے راستے سے گجرات ساحل پر کچھ اہم مقامت پر حملے کرسکتے ہیں اور ملک میں بھی دراندازی کرنے کی فراق میں ہیں۔اس کے پیش نظر ساحلی کچھ ضلع میں ویجیلینس بڑھا دی گئی ہے ۔ریاست اور مرکزی حکومت کے دم پر سی آئی ایس ایف،بی ایس ایف،مرین پولیس،کوسٹ گارڈ فورس اور پویس ،سبھی مل کر تال میل بناکر کام کررہے ہیں۔ساحلی علاقے اور سمندر پر پوری نظر رکھی جارہی ہے ۔خصوصی مرین کمانڈو کو بھی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کنڈلا اور مندرا بندرگاہ اور ساحلی علاقے میں واقع دیگر اہم اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔بہت سے دیگر بھی اعلی سطحی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ دراندازی کی کوشش کرنے والوں کو ایسا سبق سکھایا جاسکے جس سے وہ پھر ایسی حرکت نہ کر سکیں۔