نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج ایک 44 سالہ شخص کو این آئی اے کی پانچ دن کی تحویل میں بھیجد یا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شخص پاکستان سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن کا رکن ہے ہے ۔ اس شخص کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس کیس میں جماعت الدعوہ کا سربراہ حافظ سعید بھی شامل ہے ۔ اڈیشنل سشن جج انیل انٹل نے این آئی اے کو 44 سالہ محمد عارف غلام بشیر دھرم پوریہ سے پانچ دن تک پوچھ تاچھ کی اجازت دیدی ہے ۔
