پاکستانی رائیڈر کی نیکی نے دبئی کے ولیعہد کا دل جیت لیا

   

دبئی :دبئی میں پاکستانی رائیڈر کی لوگوں کو تکلیف سے بچانے کی کوشش نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کا دل جیت لیا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے بیچوں بیچ گری ہوئی دو اینٹوں پرپڑی جومصروف سڑک پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔عبدالغفور نے بائیک کنارے کھڑی کرکے ٹریفک رکنے کا انتظارکیا اوراینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے۔عبدالغفور کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی۔شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی۔