پاکستانی روپے کے مقابل ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

   

اسلام آباد : ملک میں جاری سیاسی غیریقینی صورتحال کے معیشت پر منفی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اس صورتحال نے پاکستانی روپے کی قیمت پر شدید دباؤ ڈالا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں جس کے باعث ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک ایک بڑے معاشی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے اور صدر کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 189 روپے تک پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو جب تحریک عدم اعتماد مسترد ہوئی اور سپریم کورٹ نے سو موٹو لیا تو ڈالر کی قیمت انٹر بینک 184.9 روپے تھی اب 188 سے زائد ہو گئی ہے۔